گھریلو ملازم پر تشدد، سعودی ولی عہد کی بہن کیخلاف ٹرائل

12:20 PM, 14 Jun, 2019

نیا دور
سعودی ولی عہد کی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے میں گھر کی تصاویر لینے پر ملازم کو گارڈز کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملازم کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے اپنے کام کو بہتر انداز میں کرنے کے لیے شہزادی کے فلیٹ کی تصاویر کھینچی تھیں۔

اطلاعات ہیں کہ اس واقعے کے فوری بعد شہزادی حصہ نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی اورر سعودی ولی عہد کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی۔

یاد رہے سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر 2016ءمیں درج کیا گیا تھا اور مئی 2018 میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے فرانس کے قانونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہزادی حصہ کے خلاف ٹرائل کا آغاز آئندہ ماہ 9 جولائی سے پیرس میں ہوگا۔
مزیدخبریں