تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ حکومتی پارٹی یہ نہیں چاہتی کہ بجٹ پاس ہو ، خواجہ آصف

01:07 PM, 14 Jun, 2019

نیا دور
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ اگر حکومت بجٹ پاس نہیں کروانا چاہتی تو ہمیں بھی ایسا بجٹ پاس کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں خیبر سے کراچی تک عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں، آج پھر 13 سال پرانی تاریخ کو دہرایا جارہا ہے پوری اپوزیشن کالے کوٹوں والوں کے ساتھ  کھڑی ہے ہم آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔



پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم صاحب فرماتے ہیں کہ اپوزیشن مجھ سے بدتمیزی کرتی ہے یہی لوگ کنٹینر پر چڑھ کے ہمیں گالیاں دیتے تھے، ایوان احاطہ کو غلاظت واسطے استعمال کرتے تھے اسی ایوان کی دیواروں پہ کپڑے سوکھاتے تھے، آج ہمیں اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے انہیں شرم نہیں اتی۔ 

لیگی رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ حکومتی اراکین کے شور شرابے احتجاج کی وجہ سے بجٹ اجلاس ملتوی کرنا پڑا، وزراء جن کے محکمے  تبدیل کئے ہیں وہ اپنی نوکری پکی کرنے کے  لیے زیادہ شور کر رہے تھے۔

 
مزیدخبریں