کرونا وائرس کی ویکسین ایجاد کر لی گئی، جون تک دستیاب ہوگی،برطانوی سائنسدان

10:47 AM, 14 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کی ویکیسین کی تیاری سے متعلق بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور اب برطانوی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس مہلک وائرس کی ویکسین تیار کر چکے ہیں۔ برطانوی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ وہ اس ویکسین کا چوہوں پر تجربہ کر چکے ہیں جبکہ انسانوں پر تجربات جاری ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ فرانسیسی سائنسدان بھی کرونا کی ویکسین بنانے میں مصروف ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ جون تک یہ ویکسین عوامی استعمال کے لئے دستیاب ہوگی۔

تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک یہ ویکسین عوامی استعمال کے لئے دستیاب نہیں ہوجاتی کرونا وائرس سے بچنے کے لئے سخت ترین اقدامات لئے جائیں۔
مزیدخبریں