پیپلز پارٹی کے 4،  ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک امیدوار سینیٹ نشستوں پر کامیاب

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ قومی اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مد مقابل امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔

05:06 PM, 14 Mar, 2024

نیا دور

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپنی ہی خالی کی ہوئی نشست پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر الیکشن ہوا۔ قومی اسمبلی میں مجموعی طور 301 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جہاں یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار سینیٹ نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مد مقابل امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔ ارکان قومی اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے 123 ووٹ درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں نے میدان مار لیا۔ اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کامیاب ہوگئے۔ سیف اللہ دھاریجو  کو 58 اور اسلم ابڑو کو 57 ووٹ ملے۔
بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کی 3 نشستوں کے نتائج بھی آگئے ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے قدوس بزنجو، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی، اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شکور غیبزئی کامیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں 65 ارکان کے ایوان میں سے 61 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے ضمنی انتخاب سے لا تعلقی کا فیصلہ کیا ہے اور ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ جماعت اسلامی نے بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔

مزیدخبریں