مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے: عمران خان قوم کے سامنے معافی مانگیں اور 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں

08:41 AM, 14 May, 2020

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان جب تک عہدے پر برقرار رہیں گرجتی برستی رہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے جی این این ٹی وی کے اینکر پرسن عمران خان کو ان پر کرپشن کے مبینہ جھوٹے الزامات عائد کرنے پر دو ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے جبکہ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے وہ ان سے معافی مانگیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=NswtkpuYBQk&feature=youtu.be

اینکر عمران خان نے وزارت اطلاعات میں اشتہارات اور دیگر ٹھیکوں میں فردوس عاشق اعوان پر کرپشن اور کمیشن حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے اپنے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ معاون خصوصی کا وزارت کے معاملات میں بہت کم اختیار ہوتا ہے اور سرکاری اشتہاروں کے بانٹنے کے عمل میں بھی کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

عمران خان نے سرکاری اشتہار ایجنسیوں کو الاٹ کرنے کا جو عمل بیان کیا وہ بھی غلط ہے اور عہدے کے غلط استعمال سمیت زیادہ ملازم بھرتی کرنے کے الزامات بھی غلط ہیں۔ اس سب کا مقصد صرف میری ذات پر کیچڑ اچھالنا اور نام خراب کرنا تھا۔ جس پر انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے اور انکی عزت پر حرف آیا ہے اس لئے عمران خان ہرجانہ بھریں اور عوام کے سامنے معافی مانگیں۔
مزیدخبریں