ایبٹ آباد کے بعد عمران خان کا مردان جلسے میں شرکت کیلئے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال

07:19 AM, 14 May, 2022

نیا دور
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےایبٹ آباد جلسے کے بعد مردان جلسے میں شرکت کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سفر کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مردان کے پی حکومت کےہیلی کاپٹر میں آئے۔ سرکاری وسائل کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ سرکاری دورے پر اسلام آبادگئے اور وہ واپسی پر عمران خان کو جلسہ گاہ لائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنےاختیارات کے تحت ہیلی کاپٹر استعمال کیا لہٰذا سرکاری وسائل استعمال کی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

اس سے پہلے بھی کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پرنیب کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر اتوار 8 مئی کو ایبٹ آباد ریلی کے لیے بھی خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں