نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فہد حسین کی تعیناتی 1973 کے رولز آف بزنس کے ضابطے(6) 4 کے مطابق کی گئی ہے، فہد حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اورفہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا-
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں نو منتخب معاون خصوصی کے پورٹ فولیو کے حوالے سے کوئی تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔
وٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے فہد حسین کو کوئی قلمدان نہیں دیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔
قبل ازیں، فہد حسین ڈان اسلام آباد کے 'ریزیڈنٹ ایڈیٹر' کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ وہ ایکسپریس گروپ کے سینئر ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ کئی کتابوں کے بھی مصنف ہیں۔
فہد حسین ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام 'ان فوکس' کے میزبان بھی رہ چکے ہیں۔
ایک اور پیش رفت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے محمد ابو بکر عمر کو بطور فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کیا ہے۔
12 مئی 2022 کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں ابو بکر عمر کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’وزیر اعظم ابو بکر عمر کی بطور فوکل پرسن برائےڈیجیٹل میڈیا تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
ٹوئٹر پر تعیناتی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ابو بکر عمر کا کہنا تھا کہ وزیر عظم کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات ہونا میرے لیے قابل اعزاز ہے اور میں وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ آن لائن مقامات پر بچوں، خواتین، اور اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی، جس سے کمزور افراد کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہراسانی اور دباؤ سے بچایا جاسکے گا۔
https://twitter.com/abubakarumer/status/1525051516432023552
ابو بکر عمر نے ٹوئٹ کیا کہ انکا عہدہ حکومت اور لوگوں کے درمیان بریج کا کردار ادا کرے گا تاکہ ’ایماندارانہ گفتگو اور خیالات کے تبادلے کو فروغ‘ دیا جاسکے۔