'سعودی سرمایہ کاری پاکستان کیلئے گیم چینجر نہیں ثابت ہو سکتی'

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ اس لیے ملتوی نہیں ہوا کہ انہیں پاکستان میں ہونے والی کسی متوقع تنقید کا خوف تھا۔ جب کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہو گی تو وہ پاکستان آ جائیں گے۔ ان کا دورہ پاکستان کے لیے یقیناً بہت اہم ہو گا۔

11:50 AM, 14 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

سعودی عرب سے اگر بہت زیادہ سرمایہ کاری بھی آ جاتی ہے تب بھی یہ ون ٹائم شاٹ ہو گا۔ اس سے ہماری برآمدات نہیں بڑھیں گی، لاء اینڈ آرڈر، تعلیم اور پانی کے سبھی مسائل نہیں حل ہوں گے۔ صرف سعودی عرب کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت نہیں ہو سکتی۔ ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول اتنا سازگار بنانا ہو گا کہ بغیر جتن کیے کئی دوسرے ملک یہاں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دیں۔ یہ کہنا ہے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ اس لیے ملتوی نہیں ہوا کہ انہیں پاکستان میں ہونے والی کسی متوقع تنقید کا خوف تھا۔ جب کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہو گی تو وہ پاکستان آ جائیں گے۔ اپنی پارٹی کے لیے ہم دوسری پارٹیوں کے لوگ نہیں توڑ رہے۔ مہتاب عباسی، جاوید عباسی، رانا طاہر توصیف، زعیم قادری، خواجہ ہوتی، ظفر مرزا، عبدالمعیز جعفری اور بعض دیگر لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سید صبیح الحسنین نے بتایا صحافیوں کو ہراساں کیے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران مطیع اللہ جان اور اسد طور نے عدالت کو بتایا کہ جب انہیں اغوا کیا گیا تو فون چھین لئے گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ جیو فینسنگ کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکتا تھا، لیکن پولیس کے پاس اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں تھا۔ اس پر پولیس کی کارکردگی پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں