پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا: بھارت کا جعلی نیوز ویب سائٹس کا نیٹ ورک بے نقاب

12:15 PM, 14 Nov, 2019

نیا دور
ایک غیر سرکاری یورپی گروپ نے بھارتی نیٹ ورک کے زیر انتظام 265 نیوز آؤٹ لیٹس موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے، جن کا مقصد پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنا ہے۔

ای یو ڈس انفو لیب نامی گروپ نے اپنی تحقیقات کے دوران بھارتی نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے جو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ بھارتی نیٹ ورک کے زیر انتظام یہ جعلی ویب سائٹس، غیر معمولی پریس ایجنسیوں سے پاکستان کے خلاف مواد، سیاستدانوں اور مشتبہ تھنک ٹینکس کی جانب سے پھیلایا ہوا مواد نقل کر کے چھاپتی ہیں جو بھارتی جیو پولیٹکل مفادات کی حمایت کرتا ہو۔

ڈی انفو لیب کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویب سائٹ نے بہت بڑی تعداد میں ایسے آرٹیکل یا آرا پر مبنی مضامین شائع کیے جو پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق تھے۔



تحقیق میں اس بات سے بھی پردہ اٹھایا گیا کہ یہ نیوز آؤٹ لیٹ بھارتی سٹیک ہولڈرز چلا رہے ہیں جن کے تعلقات تھنک ٹینکس، این جی اوز اور سری وستاوا گروپ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے ایک بڑے گروپ سے ہیں۔

ڈس انفو لیب کے تجزیے کے مطابق ان جعلی خبروں کے مراکز کا مقصد مخصوص مواقع اور مظاہروں کی کوریج کر کے بین الاقوامی اداروں اور منتخب نمائندوں پر اثر انداز ہونا ہے۔ اس مخصوص مواد کا زیادہ تر مقصد پاکستان کے حوالے سے عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہونا ہے جس کے لیے سرچ انجنز میں ان کے بار بار سامنے آنے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
مزیدخبریں