بھارت دہشتگردی کر سکتا ہے، سیاستدان اپنا خیال رکھیں: شیخ رشید کا مشورہ

11:54 AM, 14 Nov, 2020

نیا دور
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لیے وہ ملک کو اندر سے تباہ کرنا چاہتا۔

ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت  کوئی بڑا دہشت گردی کا واقعہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں اور کہا کہ ’را نے پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی سازش شروع کردی ہے  سیاستدان اپنی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو  سی پیک ہضم نہیں ہورہا اور بارڈر پر یہ سب گرمی اسی وجہ سے ہے۔ 
مزیدخبریں