ن لیگ کے لاہور سے مرکزی رہنما نواز شریف کے بیانیے کے خلاف: 'سیاسی طور پر غیر فعال ہوگیاہوں'
06:03 PM, 14 Nov, 2020
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لاہور سے ایک اہم ترین رہنما نے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اسکی وجہ یہی بتائی جا رہی ہے کہ وہ لیڈر نواز شریف کے فوجی قیادت کو براہ راست نام لینے کے خلاف ہیں اور اسے کبھی سرد کبھی گرم کی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔ دی نیوز نے دعوی' کرتے ہوئے اس رہنما سے ایسی گفتگو منسوب کی ہے جس کے مطابق وہ رہنما کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق ہم سے قیادت نے ووٹ ڈلوایا او اب مکمل طور پر بیانیہ تبدیل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریتی لیڈر شپ اس سب سے نالاں ہے اور اس بیانیئے کی ذمہ داری نہیں لینا چاہ رہی جو نواز شرہف دے رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ دسمبر کے جلسے کی تیاریوں میں کسی صورت بھی فعال نہیں ہیں۔