عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ رپورٹ جاری، پاکستان میں کرپشن میں اضافہ
01:37 PM, 14 Oct, 2019
تازہ ’ عالمی مسابقتی انڈیکس‘ میں پاکستان تین درجے تنزلی کے بعد 110 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ورلڈ اکنامک فورم کے اس انڈیکس میں دنیا کی 141 معیشتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان کی کرپشن سمیت کئی دیگر شعبوں میں کارکردگی خراب رہی، کرپشن میں اضافے کے نکتے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے ناقدین نے سوشل میڈیا پر 'کرپٹ نیا پاکستان‘ کا ٹرینڈ شروع کر دیا ہے