فیصل واڈا عدالتی نظام پر بیٹھا ہنس رہا ہوگا: عدالت وکیل کے ریمارکس پر برہم

12:21 PM, 14 Oct, 2020

نیا دور
آج  اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے دائر درخواست کی سماعت کی۔وفاقی وزیرکی جانب سے وکیل پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے قرار دیا کہ فیصل واوڈا کی عدم موجودگی پر بھی کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ 29 جنوری سے اب تک مدعا علیہ نے دہری شہریت کیس میں عدالتی نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا، واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے گھر بیٹھے ہنس رہا ہوگا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہمیں معلوم ہے کیسے دیکھنا ہے، قانونی معاملات کو سیاسی نہ بنائیں، جو کیس ہے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے دیکھ لیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےعدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں عدالتی نوٹس کے باوجود دس ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا۔
مزیدخبریں