اٹلس ہونڈا نے پرانی قیمت میں نئی سی جی 125 متعارف کرا دی

01:25 PM, 14 Oct, 2021

نیا دور
اٹلس ہونڈا کمپنی نے اپنی مشہور موٹر سائیکل سی جی 125 میں متعدد اپ ڈیٹس کی ہیں لیکن صارفین کی سہولت کیلئے اسے پرانی قیمت پر ہی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹلس ہونڈا نے سی جی 125 کی نئی موٹر سائیکل صارفین کیلئے پیش کر دی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں کم از کم 55 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں سٹیکرز کو تبدیل کرتے ہوئے انجن اور فریم میں بھی متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

سی جی 125 میں کی گئی تبدیلیوں میں بریک اور گیئر باکس، سائیلنسر، ریئر سیٹ، سیٹ، پیٹرول ٹینک اور فرنٹ ٹائر قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرم گیئر شفٹ، ریڈیل بال اور بیئرنگ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس موٹرسائیکل میں نئے بیئرنگ کا ڈیزائن پہلے سے بہتر ہے جبکہ ہموار آپریشن اور زائد لوڈ کی گنجائش کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہموار گیئر شفٹنگ کیلئے ڈرم گیئر شفٹ کا نیا ڈیزائن بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس سے بائیک کی افادیت بڑھ جائے گی جبکہ فریکشن کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئی سی جی 125 ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ اسی ماہ یکم اکتوبر کو اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس سے قبل اٹلس ہنڈا نے اپنی مشہور بائیک سی ڈی 70 کا نیا ماڈل لانچ کیا تھا۔ اس بائیک میں سٹیکرز، فریم اور انجن میں کئی اپ گریڈز کی گئی تھیں۔



بائیک کو نئے پر کشش سٹیکرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ لال رنگ کے ویرینٹ سبز، پیلے اور گرے رنگ کے جبکہ کالے رنگ کے ویرینٹ میں پیلے، سنہری اور گرے رنگ کے سٹیکرز نظر آئیں گے۔

سی ڈی 70 میں ہنڈا کمپنی نے سلنڈر سٹڈز کی موٹائی اور فنز میں اضافہ کیا ہے جس سے ہیٹ ایکسچینج بہتر ہوگی۔

اس بائیک میں نئی کلچ اسمبلی ہے یعنی نئی موٹر سائیکل بہتر کلچ فرکشن رکھتی ہے جو اس بائیک کو پر سکون سواری بناتا ہے۔

اس کے علاوہ سی ڈی 70 میں بڑے فِنز کے ساتھ انجن سلیوز کی موٹائی کو بڑھایا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے ناصرف بہترین ہیٹ ایکسچینج دیکھنے میں آئے گا بلکہ انجن کی پرمارمنس بھی بڑھے گی۔



اس کا انجن نئے کمبسشن چیمبر ڈیزائن کے ساتھ ہائی ٹمپریچر رزسٹسن رکھتا ہے۔ کم فرکشن والا پسٹن ڈیزائن، اوول کراؤن پسٹن ہے جو کہ اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے۔

اس موٹر سائیکل میں کم فرکشن والے پسٹن رنگز ڈالے گئے ہیں۔ اس سے قبل پہلا رنگ کرومیم نائٹرائیڈ سے بنا جاتا تھا جبکہ دوسرا ہارڈ کروم کوٹنگ آئل رنگ رکھتا تھا اور یہ بھی کرومیم نائٹرائیڈ سے بنا ہوتا تھا۔ نئے پسٹن رنگز انجن کی پرفارمنس کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

 
مزیدخبریں