سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے صحافی ابصار عالم کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے نوٹس لے لیا

09:06 AM, 14 Sep, 2020

نیا دور
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے صحافی ابصار عالم کے خلاف ایک ایف آئی آر کے حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے ڈی پی او جہلم کو طلب کیا ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی آواز اٹھاتی رہے گی لیکن آئین کے نگہبان اور شہریوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر کیا اعلی عدلیہ بھی نوٹ کرے گی؟

https://twitter.com/Mustafa_PPP/status/1305416520986767361?s=20

یاد رہے کہ چند دن پہلے سینئر صحافی اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی ٹویٹس کو بنیاد بنا کر انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

https://twitter.com/syedadeelahsan/status/1304455443218075649?s=20

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ابصار عالم نے افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ’انتہائی نامناسب زبان‘ استعمال کر کے ’دستور پاکستان کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری‘ کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ مقدمہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے حامی انصاف لائرز فورم کے ایک عہدیدار کی درخواست پر دینہ پولیس نے درج کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ ’سابق چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا لینگویج استعمال کی ہے‘۔

https://twitter.com/AbsarAlamHaider/status/1304467803072847873?s=20

 
مزیدخبریں