'سینیئر فوجی حکام بتاتے ہیں عمران خان جیل میں گڑگڑا رہا ہے'

9 مئی کے بعد پاکستان جس غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوا میرا بیٹا حسان نیازی اس کا ترنوالہ بن گیا۔ کور کمانڈر کی پتلون حسان نیازی نے نہیں لہرائی تھی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پر بھی اس طرح کی پابندیاں نہیں لگی تھیں جیسی 9 مئی کے ملزمان پر لگی ہوئی ہیں۔

09:57 PM, 14 Sep, 2023

نیا دور
Read more!

عمران خان کو مارچ 2022 میں ختم کیا جا سکتا تھا مگر جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لئے انہیں زندہ رکھا۔ جس طرح کی جارحانہ سیاست عمران خان نے کی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایک دعوت پر سینیئر فوجی اور بیوروکریٹ موجود تھے تو وہاں فوجی مجھے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کے بارے میں تم غلط کہتے ہو کیونکہ عمران خان جیل میں گڑگڑا رہا ہے۔ یہ کہنا ہے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اگر اسٹیبلشمنٹ کی بات نہ مانی تو اسٹیبلشمنٹ پی سی او کے ذریعے نئے ججز لے آئے گی۔ 9 مئی کے بعد پاکستان جس غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوا میرا بیٹا حسان نیازی اس کا ترنوالہ بن گیا۔ کور کمانڈر کی پتلون حسان نیازی نے نہیں لہرائی تھی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پر بھی اس طرح کی پابندیاں نہیں لگی تھیں جیسی 9 مئی کے ملزمان پر لگی ہوئی ہیں۔

جو مقبولیت اس وقت عمران خان کے پاس ہے یہی مقبولیت 2007 سے 2021 تک نواز شریف کے پاس تھی۔ میں ن لیگی رہنماؤں کے پاس جا کر انہیں سمجھاتا رہا کہ عدم اعتماد کی تحریک نہ لائیں، اس طرح آپ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ عمران خان کو دے دیں گے۔ آپ پر اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہونے کا ٹیگ لگ جائے گا اور عمران خان آزاد ہو جائے گا۔ عمران خان نے جو کرنا تھا کر دکھایا ہے، اسے مزید مقبولیت کی ضرورت نہیں۔ اس وقت پاکستان کی سیاست ان کی گرفت میں ہے۔ ان کے سامنے باقی سیاست دان ریلے ونٹ نہیں رہے۔

رضا رومی کی میزبانی میں 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں