Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

پاکستان کی امیر ترین سیاسی جماعت کونسی ہے؟

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق برسراقتدار سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت ہے جس کے اثاثوں میں دوران اقتدار خاطر خواہ اضافہ ہوا جبکہ دوسرا نمبر پاکستان مسلم لیگ نواز کا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکمران جماعت تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی۔ دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی۔ تحریک انصاف کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز لیے۔ تحریک انصاف نے 1 کروڑ 26 لاکھ امریکہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے وصول کیے۔ تحریک انصاف نے 4 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ برطانیہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے وصول کیا۔ پارٹی کے 6 اکاونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے ہیں۔

علاوہ ازین دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار 955 روپے نکلی۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیئے۔

ایک سال میں ن لیگ کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے۔  مسلم لیگ ق 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے۔ عوامی مسلم لیگ صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے۔ ان کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا اور جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *