Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

مریم نواز کی ٹویٹ پر وینا ملک کی تنقید

 

لاہور: شوبز سٹار وینا ملک نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا،نواز شریف کے گزشتہ روز جیل منتقل ہونے سے قبل مریم نواز نے جذباتی ٹویٹ کی جس پر اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی کیونکہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹ کی تھی کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔

کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ ملک میں ہونے والے سیاسی و سماجی مسائل سمیت عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے کئے گئے جشن کے اختلاف میں لکھا کہ ’لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے۔‘

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کو کارکنوں کی پر ہجوم ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے والد نواز شریف کا ویڈیو پیغام ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ سمجھتا ہوں کہ کارکنوں کا جذبہ اور دعائیں رنگ لائیں گی، یہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہو کر رہے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے’۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی۔
نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں 24 دسمبر 2018ء کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *