Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کی ہدایت

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی اس احتجاج کے دوران عوام کی درمیان ہوں گے۔ ملاقات میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاجی حکمتِ عملی ترتیب دینے سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کارکنوں کے جذبات سننے کی ہدایت کی ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بتایا کہ کارکن باہر نکلنا چاہتے ہیں، عہدیداران نے نواز شریف کو احتجاج کے حوالے سے تجاویز دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اندر حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج پرورش پا رہا ہے، ورکرز کی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کو باہر نکلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ورکرز کی کال پر غور کریں، میاں صاحب جیل میں ہیں ن لیگی کارکن چاہتا ہے احتجاج ہونا چاہیے، مسلم لیگ ن نے طے کیا ہے کہ اپنے اجلاس میں کارکنوں کے جذبات پر غور کیا جائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *