26 سابق فوجی افسران کو ٹاک شوز میں بطور دفاعی تجزیہ نگار شرکت کی اجازت

02:25 PM, 15 Apr, 2019

نیا دور
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے فوج سے تعلق رکھنے والے سابق افسران میں سے چھبیس سابق افسران کو بطور دفاعی تجزیہ نگار ٹاک شوز میں شرکت کی اجازت دیدی ہے، اس حوالے سےایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔



فہرست کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل نعیم خالد، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب شامل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  اشرف سلیم شامل ہیں۔

دیگر میں میجر ریٹائرڈ جنرل اعجاز ایوان، میجر ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ، ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف، ایئر مارشل ریٹائرڈ اکرام بھٹی، بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق دیگر افسران کو بطور دفاعی تجزیہ نگار ٹاک شو میں شرکت کیلیے این او سی لینا پڑے گا۔

 
مزیدخبریں