آٹا چینی بحران، '25 اپریل کو ملک کی دو اہم ترین شخصیات گرفتار ہونے جارہی ہیں'

07:53 AM, 15 Apr, 2020

نیا دور
جب سے  گندم چینی بحران رپورٹ منظر عام پر آئی ہے پہلے سے ہی متزلزل ملکی سیاست مزید عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے۔ اور اب ہر طرف سیاسی جوڑ توڑ اور کسی مبینہ تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اب ایسا ہی ایک دعویٰ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرام میں کیا ہے جس کے بعد سے ملکی سیاست میں مزید ہلچل ہے۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے  ایف آئی کی فرانزک رپورٹ آنے کے لئے 25 اپریل کی تاریخ دی تھی ۔ اور 25 اپریل کو ملک کی دو اہم شخصیت گرفتار ہونے جارہی ہے۔  عارف حمید نے کہا کہ گندم اور چینی پر دو انکوائری ٹیمز بنائی گئیں تھیں ایک ڈمی تھی ایک اصلی تھی اس میں دو افراد کے نام آچکے ہیں اگر یہ رپورٹ سامنے آگئی تو دو اہم ترین شخصیات گرفتار ہو جائیں گی۔ 

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1250074075378126849

پروگرام میں شریک دیگر تجزیہ کاروں نے پوچھا کہ وہ شخصیت کون ہے؟ جس پر عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ خبر یہیں تک ختم ہو گئی کیونکہ اس کے آگے قبر بھی آجاتی ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ شاید یہ رپورٹ 25 اپریل تک نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تو اعلان جنگ کر چکے ہیں۔ کرونا کی وجہ سے شاید یہ رپورٹ تاخیر کا شکار ہوجائے۔
مزیدخبریں