تحریک لبیک کے اثاثے، لیڈران کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس کی منسوخی شروع

03:08 PM, 15 Apr, 2021

نیا دور
حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک لبیک کے مرکزی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثےمنجمد کیے جانےکی کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت کی جا رہی ہے، کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ای ای کے تحت کی جا رہی ہے۔

 جیو نیوز کے اعزاز سید کی خبر کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اثاثے منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریوینیو کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں،کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز بھی منسوخ کیے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے مرکزی عہدیدار زمینوں کی خرید و فروخت نا ہی بینک اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو ہدایات دے دی ہیں۔
مزیدخبریں