آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب ایشام کے علاقے میں حملہ کیا۔ فوجی دستے نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 سپاہی شہید ہوئے۔
پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپاہی ارشد علی، سپاہی محمد جواد امیر، سپاہی وقار احمد، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی جنید علی، سپاہی سلیمان وقاص اور حوالدار طارق یوسف شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
36 سالہ حوالدار طارق یوسف کا تعلق فیصل آباد، 34 سالہ سپاہی سلیمان وقاص شہید کا تعلق لیہ جبکہ لیہ سے ہی تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی جنید علی بھی شہدا میں شامل ہیں۔
27 سالہ سپاہی اعجاز حسین شہید کا تعلق خیرپور۔ 25 سالہ سپاہی وقار احمد شہید کا تعلق میرپور خاص، 24 سالہ سپاہی محمد جواد امیر شہید کا تعلق چکوال جبکہ 23 سالہ سپاہی ارشد علی کا تعلق صحبت پور سے تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔