پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

صدر مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔

11:12 AM, 15 Apr, 2024

نیا دور

صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل یہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کر کے 18 اپریل کو طلب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

صدر مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان کے صدرِ بننے والے آصف علی زرداری پہلی مرتبہ 2008 میں 5 سال کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

مزیدخبریں