لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

01:16 PM, 15 Aug, 2019

نیا دور
مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر جارحیت تیز کردی، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی بڑھا دی ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
مزیدخبریں