سکھر میں دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر مگر مچھ نگل گیا

09:15 AM, 15 Aug, 2020

نیا دور
سکھر میں ایک اندوہناک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ جہاں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارا کینال کے قریب کھیلنے والی 10 سالہ بچی ڈوب کر لاپتہ ہوگئی جس سے متعلق  مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ بچی کو مگر مچھ نگل گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نارا کینال سکھر میں 10 سالہ زاہدہ خاصخیلی بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی جو ڈوب کر لاپتہ ہوگئی ہے۔ بچوں کے شور مچانے پر اہل علاقے موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی تلاش شروع کردی۔


بچوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچی کو مگرمچھ نگل گیا ہے۔  مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش کررہے ہیں تاہم 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 


ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں جو بچی اور مگر مچھ کی تلاش کا کام کریں گی۔

مزیدخبریں