طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے، عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا، عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہےایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں،شہداء کیخلاف ٹرینڈز چلائے گئے، عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی ریمانڈز دیئے گئے،شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اب تک اسکا میڈیکل کیوں نہیں کروایا،شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ شہباز گل سے تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئی ہیں ان کے منظر عام پر آنے سے لوگوں کی آنکھیں کھل جائینگی۔