عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

06:50 PM, 15 Aug, 2022

نیا دور
شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔



اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کی معمولی کمی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 67 پیسے کی کٹوتی سامنے آئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے، ہائی سپیڈ 244 روپے 95 پیسے، مٹی کا تیل 201 روپے 7 پیسے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزیدخبریں