انسٹاگرام صارفین کیلیے’گروپ مینشن‘ نامی فیچر کی آزمائش

اس فیچر کی مدد سے صارفین متعدد فالور کو اپنی اسٹوری پر انفرادی حیثیت میں ٹیگ کرنے کے بجائے بطور ایک گروپ کے ٹیگ کر سکیں گے۔

12:55 PM, 15 Aug, 2023

نیا دور

میٹا کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو سٹوری میں ایک مینشن میں پورے گروپ کو ٹیگ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے براڈکاسٹ چینل ’آئی جی اپ ڈیٹس‘ پر اس متوقع فیچر کے متعلق آگاہ کیا۔

فیچر کے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صارفین کو ایک ایسی سہولت میسر ہوگی جس کی مدد سے وہ متعدد فالور کو اپنی اسٹوری پر انفرادی حیثیت میں ٹیگ کرنے کے بجائے بطور ایک گروپ کے ٹیگ کر سکیں گے۔

تاہم، ٹیگ کیے جانے کا نوٹیفکیشن گروپ کے تمام ممبران کو موصول ہوگا اور وہ اس پوسٹ کو اپنی اسٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔

ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ کمپنی ایک سٹوری میں اکلوتے مینشن کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے گروپ کو ٹیگ کرنے کے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔ ایک بار صارف گروپ مینشن تشکیل دے دے. اس گروپ میشن کو گروپ کا کوئی بھی ممبر خود بخود سب کو نئی سٹوری میں ٹیگ کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کرسکتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کے اجراء کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ فیچر عالمی سطح پر جاری کیے جانے سے قبل امریکا میں متعارف کرایا جائے۔

مزیدخبریں