کراچی شر پسندوں کے ٹارگٹ پر: دھماکا کرنے کی ایک کوشش ناکام، ایک کریکر حملے میں تین زخمی

11:55 AM, 15 Dec, 2020

نیا دور

 متعلقہ ایس ایس پی نے بتایا کہ بم ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور گاڑی بلاول ہاؤس کے سامنے  بینک پر کھڑی تھی جب کہ یہ گاڑی چینی ریسٹورینٹ کے عملے کی ہے۔


ایس ایس پی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔


پولیس کا کہنا ہےکہ چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا جب کہ گاڑی میں غیر ملکی تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔


ایس ایس پی نے بتایاکہ بی ڈی ایس کی حتمی رپورٹ کے بعد تفصیلات بتا سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر ڈیوائس دھماکے کے لیے ہی لگائی گئی تھی، گاڑی کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ کی ملکیت تھی اورگاڑی میں سوار افراد یسٹورینٹ کے ملازمین تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیوائس کے ساتھ ایک کلوگرام کے برابربارودی مواد تھا، ملزمان نے دور جاکر ریموٹ سے بم پھاڑنے کی کوشش کی، بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر پھٹ گیا مگر ڈیوائس نہیں پھٹی، ڈیوائس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے دھماکانہیں ہوا۔


دوسری جانب ایک  دینی مدرسے کے سامنے ایک کریکر دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں