'شیخ رشید، فوادچوہدری،مونس الہٰی اور رزاق داؤدکی وزارتیں تبدیل ہونے والی ہیں' شاہد مسعود کا دعویٰ

'شیخ رشید، فوادچوہدری،مونس الہٰی اور رزاق داؤدکی وزارتیں تبدیل ہونے والی ہیں' شاہد مسعود کا دعویٰ
سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ،وزارت آبی وسائل (جو کہ مونس الہیٰ کے پاس ہے) اور اور رزاق داؤد کی وزارت میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ان چار وزارتوں کی تبدیلی کسی بھی وقت ممکن ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ وزراء سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ وزارتوں کی تبدیلی پر بحث کی جا رہی ہے کہ مختلف وزارتیں تبدیل کی جائیں۔لیکن عمل درآمد ہونے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، کئی وزراء اپنی وزارتیں تبدیل ہونے پر خوش نہیں ہیں جب کہ کچھ وزراء خوش بھی ہیں۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1470783465461272577

خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں تبدیلی کے لیے پورا ہوم ورک کر چکے ہیں۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کےمعاملات پہلے والے پیج پر نہیں، وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی ”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس سے کہو اسمبلیاں توڑ دے۔