کوئی گھر آکر بھی پیشکش کرے گا تو باہر نہیں جاؤں گی: مریم نواز

11:16 AM, 15 Feb, 2021

نیا دور

گوجرانوالہ میں  میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کےخواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے، اپوزیشن آج کم بات کررہی ہے اور  ان کی اپنی جماعت زیادہ بول رہی ہے جب کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ،مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا، میری چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی،  مجھے کہیں نہیں جانا ، پاکستان میں ہی رہنا ہے ، میرے گھر پر آ کر بھی کوئی پیشکش کرے تو پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گی۔


نہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، ہماری مکمل کوشش  ہےکہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، ن لیگ میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے اور پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہدہے،  اپنے والد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کسی ارب پتی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
مزیدخبریں