حفیظ شیخ ہماری پارٹی میں نہیں انکو سینیٹ کے لیئے ووٹ نہیں دوں گا: عامر لیاقت حسین

12:59 PM, 15 Feb, 2021

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور میڈیا شخصیت عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ حفیظ شیخ کو وہ بطور ایم این اے سینیٹ کا ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ کے لیئے الیکشن کے لیئے پارٹی  کے مخالف نہیں جائیں گے اور وہ غیر حاضر رہیں گے۔ انہوں نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ حفیظ شیخ ہماری پارٹی کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ پہلے وہ پارٹی میں آئیں پھر تین چار ماہ گزاریں پھر دیکھیں گے ووٹ کا۔

یاد رہے کہ سندھ میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اس وقت وبال کھڑا ہے۔ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدے داروں نے سینیٹ کے ٹکٹس کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ تحریک انصاف سندھ کے عہدیداروں کی۹ جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام خط لکھا گیا۔

پی ٹی آئی سینٹرل سندھ کی جانب سے گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ﷲ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہوگئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نام زد سیف ﷲ ابڑو پر کرپشن چارجز اور نیب کیسز ہیں۔

خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔

عہدیداروں کا مؤقف تھا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آ جائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔

مزیدخبریں