شہزاد اکبر سے ملاقات کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا، کاوے موسوی

03:09 PM, 15 Feb, 2021

نیا دور

اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔


براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔

کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کرائی اور یہ کہ کاوے موسوی نے انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی کرپشن پر سٹوری کی تھی جنہیں بعد ازاں شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

 
مزیدخبریں