موڈیز کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 تک پاکستان کے حالات ایسے ہی رہیں گے بشرطیکہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتا رہے۔ ساری سیاسی جماعتیں پرائیویٹائزیشن پہ متفق ہیں مگر جب وہ حکومت میں آتے ہیں تو انہیں نجکاری کرنے نہیں دی جاتی، خرم حسین
عبوری ضمانت لینے کے لئے آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے مگر عمران خان 11 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عام طور پر اتنا موقع کسی بھی عام ملزم کو نہیں دیا جاتا، اویس بابر
نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ فوج اپنے بجٹ میں رہ کر اخراجات کرے اور ضمنی گرانٹس حکومت سے نہ مانگے۔ اس مطالبے پر فوج سے ان کے تعلقات خراب ہوئے اور اس کی انہیں قیمت بھی ادا کرنی پڑی۔ ان کی اقتدار سے بے دخلی میں اس مطالبے نے بھی کردار ادا کیا۔