یا د رہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ معروف کامیڈین امان اللہ جو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے ۔12دن قبل وہ نمونیہ میں مبتلا ہو گئے تھے جنہیں ایک بار پھر نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں 7 دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر جاتے ہی ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔
امان اﷲ کے اہل خانہ نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔