بخوبی علم ہے کہ کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کرنے کی کیا قیمت چکانا پڑتی ہے؟ جمائما خان

05:32 PM, 15 Jan, 2020

نیا دور
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کی کیا قیمت چکانا پڑتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ برطانوی شہزادی ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن میرکل کے حق میں بول پڑی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ ضروری نہیں کہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے طریقہ کار سے متفق ہوں لیکن میں جانتی ہوں شہزادی ڈیانا پر کیا گزرتی رہی ہے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1217469320105791488?s=20

جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے؟ اس بات کا مجھے پتا ہے۔ میڈیا مجھ پر کئی سالوں تک صرف میری نسل کے باعث حملہ کرتا رہا۔

دستبرداری کا اعلان


برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن نے اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ایک بیان میں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بی بی سی کو معلوم ہوا تھا کہ اس بیان سے پہلے ملکہ برطانیہ یا شہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کے فرد سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا اور بکنگھم پیلس اس سے ’مایوس‘ ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کو اس اعلان سے ’دکھ‘ پہنچا ہے۔ گذشتہ اکتوبر میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے میڈیا کی زد میں رہنے کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

کرسمس کے دوران بھی شاہی جوڑے نے اپنے شاہی فرائض سے چھ ہفتوں کا وقفہ لیا تھا اور کینیڈا میں اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کے ساتھ کچھ وقت گزارا تھا۔ شہزادہ آرچی گذشتہ برس مئی میں پیدا ہوئے تھے۔
مزیدخبریں