ان کا کہنا تھا کہ وہ کرنسی نوٹوں پر لکشمی دیوی کی تصاویر لگانے کے حق میں ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی کرنسی پر بھی بھگوان گنیش کی تصویر ہے کیونکہ گنیش رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اقدام سے کسی کو ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
بی جے پی کے رہنماء نے کہا کہ شہریت قوانین میں کوئی خامی نہیں ہے۔ گانگریس بھی اپنی حکومت کے ادوار میں ان قوانین کی حامی رہی ہے۔
سوامی نے ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے پروگرام کے دوران صحافیوں سے کہا کہ حکومت کو جے این یو کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھانا چاہیے۔ اس کی صفائی کے لیے اسے کم ازکم دو سال کے لیے بند کر دینا چاہیے اور جب یہ شروع ہو تو اس کا نام بدل کر سبھاش چندر بوس یونیورسٹی کر دیا جانا چاہیے۔
اور بند کرنے سے پہلے اچھے طلبہ کو دہلی یونیورسٹی یا دیگر اداروں میں منتقل کردینا چاہی۔ سوامی نے کہا کہ نہرو کے نام پر پہلے سے ہی کئی ادارے ہیں لہٰذا جے این یو کا نام بدل دیا جانا چاہیے۔