ادارہ شماریات کی رپورٹ: ایک ہفتے میں 23 اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی، گھی کی قیمت بے قابو

02:12 PM, 15 Jan, 2021

عبداللہ مومند
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی بارے رپورٹ جاری حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5.77 فیصد ہو گئی۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 23 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہواچینی، گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں چینی 2 روپے نوے پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی حالیہ ہفتے فی کلو گھی کی قیمتوں میں 8 روپے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ دو روپے فی کلو مہنگی ہوئی دو سو گرام پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں گیارہ روپے اضافہ ریکارڈ ہوا مٹن کی فی کلو قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 7 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی انڈے، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
مزیدخبریں