براڈ شیٹ کے مالک کاوے موساوی کا سماء ٹی وی پر ندیم ملک کے ساتھ انٹرویو سب سے حیرت انگیز تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی جنرل ان سے ملنے کے لئے آئے اور انہیں پیشکش کی وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کر لیں اور وہ ساری معلومات ان کے ساتھ شیئر کریں جو موساوی کے پاس نواز شریف خاندان کے حوالے سے موجود ہیں۔ جب ندیم ملک نے ان سے پوچھا کہ یہ جنرل کون تھے، تو موساوی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کیونکہ وہ اپنا نام بتانے کے لئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے کال کی اور کہا کہ ایک وفد ہے جو آپ سے ملنا چاہتا ہے، میں ملنے کے لئے راضی ہو گیا۔ تاہم، اس ملاقات میں اس جنرل کے ساتھ ان کی کیا بات ہوئی، اس پر انہوں نے پروگرام کے دوران زیادہ تفصیلاً بات نہیں کی۔ مگر اس کا احوال اب مارچ 2019 میں امریکہ سے لکھے گئے ایک خط میں واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس خط کی کاپی سینیئر صحافی سید طلعت حسین نے ٹوئٹر پر اپلوڈ کی ہے۔ اس خط میں صرف اسی ملاقات کا نہیں بلکہ بہت سی ملاقاتوں، ٹیلی فون کالوں اور برقی پیغامات کا ذکر ہے۔ اور ان پیغامات
25 ملین یعنی ڈھائی کروڑ ڈالر لو اور نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کر دو۔
06:03 PM, 15 Jan, 2021