تفصیل کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ سے ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں فالج کے مریض کو کورونا کی ویکسین دی گئی تو وہ اگلے ہی دن وہ اٹھ کر چلنے لگا۔
یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے کہ 4 سال سے بستر پر پڑا فالج کا مریض اچانک کیسے ٹھیک ہو گیا؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ ماضی میں بھی کورونا ویکسین سے فالج زدہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خبریں آتی رہی ہیں۔
معلومات کے مطابق، یہ معاملہ جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے سلگڈیہ گاؤں کا ہے۔ اس گاؤں کے 55 سالہ دلار چند منڈا پچھلے چار سالوں سے بستر سے اٹھ بھی نہیں سکے تھے۔
لیکن اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک سے مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں کورونا کی کوویشیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
https://twitter.com/ANI/status/1481971761076125700?s=20
دلارچند نے بتایا کہ ‘میں یہ ویکسین لگا کر بہت خوش ہوں۔ 4 جنوری کو ویکسین لینے کے بعد میرے پاؤں میں تیزی آگئی ہے۔ ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ سڑک حادثے کے بعد وہ نہ تو چل سکتا تھا اور نہ ہی بول سکتا تھا۔
اس معجزاتی واقعے کو دیکھنے کے بعد بوکارو کے ڈاکٹر بھی اس کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ سائنسدانوں کو اس پر تحقیق کرنا ہوگی۔
بوکارو کے سول سرجن نے اس معاملے پر ایک تین رکنی میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی ہے، جو اس ‘معجزانہ صحتیابی’ کے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ سول سرجن ڈاکٹر جتیندر کمار نے منڈا کے ساتھ ہونے والے معجزے کے بارے میں کہا ہے کہ ‘میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں، سائنسدانوں کو اس کا پتا لگانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کچھ دنوں تک بیماری سے ٹھیک ہو جاتا تو بات سمجھ میں آتی لیکن 4 سال پرانی بیماری ویکسین لگوانے کے بعد اچانک ٹھیک ہو جائے تو یہ بات ناقابل یقین ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا تھا۔ جب چھتیس گڑھ کے کبیردھام ضلع کے ایک شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا فالج کورونا ویکسین لگوا کر ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس شخص کے داہنے ہاتھ میں 3 سال سے فالج تھا۔ تاہم محکمہ صحت نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔