نیا دور نیوز ڈیسک:۔
فلم کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی علی بودلہ ہیں ،فلم کی دیگر کاسٹ میں ریاض ملک،افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، ہنی شہزادی ،صدف بھٹی،بشریٰ گلفام،عباس اشرف،حمزہ شفیق،وکی کوڈو،دعا خان،امجد رانا،حسن ریاض،فانی جان،نعیم عباس،مہر اختر،امان سوہنا،نور فاطمہ شامل ہیں۔
فلم کے رائٹر طارق ساحلی،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریاض ملک، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایم اقبال عسکری،لائین پروڈیوسر اظہر اقبال ہیں۔ڈائریکٹر ریاض ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاسٹ نے بہت محنت کی ہے۔خاص کر نسیم وکی اور افتخار ٹھاکر نے بہت تعاون کیا ہے۔
فلم کا میوزک سمیع خان اور بیک گراؤنڈ میوزک ایم ارشد کا ہے۔ فلم کا آخری گانا مری کی حسین وادی میں حمزہ شفیق اور بشریٰ گلفام پر عکسبند کیا جائے گا۔