ورلڈ کپ کی آفیشل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان

12:36 PM, 15 Jul, 2019

نیا دور
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کی آفیشل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کے چار کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں جبکہ قیادت فائنل ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو سونپی گئی ہے، فاسٹ بولر لوکی فرگوسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب پانچ رکنی پینل نے کیا ہے۔ انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی جیسن رائے، جو روٹ، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچرڈ شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

آئی سی سی ٹیم آف ورلڈ کپ 2019ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کین ولیم سن (کپتان)، جیسن رائے، روہیت شرما، جو روٹ، شکیب الحسن، بین اسٹوکس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوفرا آرچرڈ، لوکی فرگوسن اور جسپریت بومرہ۔

ٹیم میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقا کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستانی مڈل آرڈر بلے بار کو شامل کیا گیا ہے، دلچسپ بات ہے کہ اس ٹیم میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں، کیونکہ وہ اس ورلڈ کپ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز نے ورلڈ کپ کی آفیشل الیون کے لیے ان کھلاڑیوں کو چنا ہے۔

کین ولیمسن کپتان جبکہ باقی کھلاڑیوں کی فہرست درج زیل ہے،

روہت شرما، ڈیوڈ وارنر، بابر اعظم، شکیب الحسن، بین سٹروک، جوس بٹلر، مچل سٹارک، جافرا آرچر، فرگوسن اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

 

 

 

 
مزیدخبریں