پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں فوجی دستے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایس آئی پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرعلاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے.
لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے 52 افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے.
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1150789307948556288
پاک فوج کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، امدادی سرگرمیوں میں خوراک، طبی امداد کی فراہمی شامل ہے.
خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا تھا.
چترال کے علاقے گولین میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی، جس کی امداد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا تھا۔