پاکستانی طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم بحال

01:26 PM, 15 Jul, 2022

نیا دور
وفاقی حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم لیب ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو لیب ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم نواز شریف کے دور میں 2013ء میں شروع کی گئی تھی۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسی سکیم کے تحت ہزاروں طلبہ میں لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے تھے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کو بند کر دیا تھا۔ سکیم کے تحت پوسٹ گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے جائیں گے۔

پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کو عالمی معیار کے لیپ ٹاپ وفاقی حکومت سے ملیں گے۔ انڈر گریجویٹس کے فرسٹ ائیر سے فورتھ ائیر کے طلبہ میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

بلوچستان کے طلبہ کا لیپ ٹاپ سکیم میں کوٹا دگنا کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بحال کی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔

https://twitter.com/PBCofficialNews/status/1547910744208838656?s=20&t=_Z-YO10Dmtzhdn3PH1k_yQ

یہ بات نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں کی مہارتوں کے عالمی دن کے موقع پر کہی۔ شزا فاطمہ نے نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور دیا کیونکہ عصرحاضر کی ٹیکنالوجی سے  زراعت، ٹیکسٹائل اور مینو فیکچرنگ سمیت تمام شعبوں نے ترقی کی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ لیپ ٹاپ ایک ایسا آلہ ہے جو نوجوانوں کو جدید مہارتوں، آن لائن کام اور کاروبار تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کاعالمی دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کی اڑسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2013 میں نوجوانوں کے بارے میں وزیراعظم کے پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت سالانہ ایک لاکھ وظائف دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد اس سال کےلئے وظائف کی تشہیر کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں کے بارے میں وزیراعظم کے پروگرام کے تحت نوجوان سرمایہ کاروں کےلئے قرضہ سکیم بھی بحال کی جائے گی جس کے ذریعے 75 لاکھ روپے تک کا قرض آسان قسطوں پر حاصل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے آغاز کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے خصوصی آگاہی پروگرام اور کاروباری منصوبہ سازی کی تربیت بھی شروع کی جائے گی تاکہ وہ روزگار کے طلب گار بننے کے بجائے روزگار دینے والے بن سکیں۔
مزیدخبریں