ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شامل

01:39 PM, 15 Jul, 2022

نیا دور
17 جولائی کو صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اس کا ایک اہم رہنما استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بننے والے رہنما فیصل نیازی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، اس کے بعد ہی انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1547901755064983552?s=20&t=o3sR60ORu2qcJ9KcuTz4HQ

دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کے استعفے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اہم پیشرفت پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کے دو اور ووٹ کم ہو گئے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی کو ان کی جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 17 جولائی کے ضمنی الیکشن کے بعد گر جائے گی۔
مزیدخبریں