اس حوالے سے جب ارشاد بھٹی کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصاویر سینیئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے نئے سوشل میڈیا پروگرام 'دودھ پتی ود سما اینڈ بھٹی' کے پرومو شوٹ کے دوران بنائی گئی ہیں۔ پرومو شوٹ کے دوران ارشاد بھٹی کی اپنی ساتھی اینکر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کو غلط رنگ دے کر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
ارشاد بھٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے پروگرام کو تیار کرنے والی ٹیم نے مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے یوٹیوب چینل 5 جولائی کو بنایا گیا جبکہ اس پر پہلی ویڈیو 6 جولائی کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں نئے سوشل میڈیا پروگرام کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
ارشاد بھٹی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر نئے پروگرام کے پرومو کی ہیں۔