اداکار شان اس سے قبل سوشل میڈیا پر مسلسل ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن اب شان نے یو ٹرن لے لیا اور ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار دیا ہے۔
شان نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوا ہوں، یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔
اداکار نے ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز، کاسٹ، ٹیکنیکل سٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ اداکار شان شاہد ہی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔