پنجاب کا بجٹ بحران میں | نواز کا مشرف کا ٹویٹ | آرمی بمقابلہ پی ٹی آئی | القادر سکینڈل

07:32 PM, 15 Jun, 2022

نیا دور

آج جو اسمبلی کے اندر سیشن بلایا گیا تھا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی۔ سپیکر کا پولیس آئی جی اور چیف سیکرٹری سے اسمبلی میں آکر معافی مانگنے کا کہنا غیر قانونی تھا کیونکہ بجٹ اجلاس میں بجٹ کے علاوہ کوئی بات نہیں ہو سکتی، ظاہر ہے سپیکر صاحب ضد کررہے تھے اختیارات سے تجاوز کررہے تھے، احمد بلال محبوب



 



میں ذاتی طور پر نوازشریف کے مشرف کے حوالے سے پیغام کی حمایت کرتا ہوں۔ مشرف نے جو زیادتیاں کیں، ظلم کیا، آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی سزا انہیں اس وقت ملنی چاہیے تھی۔ اب ایک آدمی اپنی زندگی کا سفر ختم کرکہ جارہا ہے اس پر اگر آپ مقدمہ چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں یہ آپکی مرضی ہے، افتخار احمد



 



دو دن پہلے کھانے پر بہت سارتے ایم این ایز بات کررہے تھے کہ چودھری پرویز الہی جو کچھ عرصے سے ہر طرح کی غیراخلاقی اور عجیب و غریب حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سارہ نامی ماڈل سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے چودھری شجاعت ان سے سخت ناراض ہیں، شاہد میتلا

مزیدخبریں