وزیراعظم سٹیزن پورٹل، شہری جھوٹی شکایات درج کروانے لگے

04:44 PM, 15 Mar, 2019

نیا دور
باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عوام کی وزیراعظم عمران خان تک رسائی اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں جھوٹی شکایات کا انبار لگ چکا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔



واضح رہے کہ اب تک 25 سے زائد محکموں کے قریباً دو سو سے زیادہ افسروں کے خلاف جھوٹی شکایات درج کروائی جا چکی ہیں۔

 
مزیدخبریں